مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَوَّلُ زُمْرَةٍ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ عَلَى صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ ، وَالَّذِينَ يَلُونَهُمْ عَلَى صُورَةِ أَشَدِّ كَوْكَبٍ دُرِّيٍّ فِي السَّمَاءِ إِضَاءَةً ، لَا يَبُولُونَ وَلَا يَتَغَوَّطُونَ وَلَا يَمْتَخِطُونَ ، أَمْشَاطُهُمُ الذَّهَبُ ، وَرَشْحُهُمُ الْمِسْكُ ، وَمَجَامِرُهُمُ الْأَلُوَّةُ ، وَأَزْوَاجُهُمُ الْحُورُ الْعِينُ ، أَخْلَاقُهُمْ عَلَى خُلُقٍ وَاحِدٍ ، عَلَى صُورَةِ أَبِيهِمْ آدَمَ سِتُّونَ ذِرَاعًا فِي السَّمَاءِ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں داخل ہونے والا پہلا گروہ چودھویں رات کے چاند کی مانند (حسین و جمیل) ہوگا، اور ان کے بعد آنے والے لوگ آسمان میں سب سے زیادہ روشن اور درخشندہ ستارے کی مانند چمکدار ہوں گے، وہ وہاں نہ پیشاب کریں گے، نہ پاخانہ کریں گے اور نہ ہی ناک صاف کریں گے، ان کی کنگھیاں سونے کی ہوں گی، ان کا پسینہ کستوری کی طرح خوشبودار ہوگا، ان کی انگیٹھیوں کا ایندھن عمدہ خوشبودار عود ہوگا اور ان کی بیویاں بڑی آنکھوں والی حوریں ہوں گی، ان تمام کے اخلاق و عادات ایک ہی جیسے ہوں گے اور وہ اپنے باپ سیدنا آدم علیہ السلام کی شکل و صورت پر ہوں گے جن کا قد آسمان کی جانب ساٹھ ہاتھ بلند تھا۔“