مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ مَالِكٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ النَّاجِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : مَرَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَقِيعِ عَلَى امْرَأَةٍ جَاثِمَةٍ عَلَى قَبْرٍ تَبْكِي ، فَقَالَ لَهَا : يَا أَمَةَ اللهِ ، اتَّقِي اللهَ وَاصْبِرِي .
فَقَالَتْ : يَا عَبْدَ اللهِ ، إِنِّي الْحَرَّى الثَّكْلَى .
فَقَالَ : يَا أَمَةَ اللهِ ، اتَّقِي اللهَ وَاصْبِرِي .
قَالَتْ : يَا عَبْدَ اللهِ ، لَوْ كُنْتَ مُصَابًا عَذَرْتَنِي .
فَقَالَ : يَا أَمَةَ اللهِ ، اتَّقِي اللهَ وَاصْبِرِي .
قَالَتْ : يَا عَبْدَ اللهِ ، قَدْ أَسْمَعْتَ فَانْصَرِفْ عَنِّي .
قَالَ : فَمَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَاتَّبَعَهُ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَوَقَفَ عَلَى الْمَرْأَةِ ، فَقَالَ لَهَا : مَا قَالَ لَكِ الرَّجُلُ الذَّاهِبُ ؟
قَالَتْ : قَالَ لِي : كَذَا وَكَذَا .
قَالَ : فَهَلْ تَعْرِفِينَهُ ؟
قَالَتْ : لَا .
قَالَ : ذَاكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
قَالَ : فَوَثَبَتْ مُسْرِعَةً ، وَهِيَ تَقُولُ : أَنَا أَصْبِرُ ، أَنَا أَصْبِرُ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ .
قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الصَّبْرُ عِنْدَ الصَّدْمَةِ الْأُولَى ، الصَّبْرُ عِنْدَ الصَّدْمَةِ الْأُولَى .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ جنت البقیع کے پاس سے گزرتے ہوئے ایک ایسی عورت کے قریب پہنچے جو قبر پر ڈھیر ہو کر رو رہی تھی، آپ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”اے اللہ کی بندی! اللہ سے ڈر اور صبر اختیار کر“، اس عورت نے (آپ ﷺ کو پہچانے بغیر) کہا: ”اے اللہ کے بندے! میں تو وہ دکھیاری ہوں جس کا بچہ چھن گیا ہے“، آپ ﷺ نے دوبارہ فرمایا: ”اے اللہ کی بندی! اللہ سے ڈر اور صبر کر“، اس نے کہا: ”اے اللہ کے بندے! اگر آپ پر یہ افتاد پڑی ہوتی تو آپ مجھے معذور سمجھتے“، آپ ﷺ نے پھر فرمایا: ”اے اللہ کی بندی! اللہ سے ڈر اور صبر کر“، اس نے کہا: ”اے اللہ کے بندے! آپ نے اپنی بات سنا دی، اب میرے پاس سے ہٹ جائیے“، راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ وہاں سے تشریف لے گئے تو آپ ﷺ کے صحابہ میں سے ایک شخص اس عورت کے پاس آیا اور پوچھا: ”اس جانے والے شخص نے تم سے کیا کہا تھا؟“ اس نے بتایا کہ: ”انہوں نے مجھ سے اس اس طرح کی بات کہی ہے“، انہوں نے پوچھا: ”کیا تم انہیں پہچانتی ہو؟“ اس نے کہا: ”نہیں“، انہوں نے بتایا: ”وہ تو اللہ کے رسول ﷺ تھے“، راوی کہتے ہیں کہ وہ عورت (یہ سن کر) فوراً بے قرار ہو کر اٹھی اور عرض کرنے لگی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! میں صبر کرتی ہوں، میں صبر کرتی ہوں“، تب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”صبر کا اصل اعتبار تو صدمے کے آغاز (پہلے جھٹکے) کے وقت ہوتا ہے، صبر کا اصل اعتبار تو صدمے کے آغاز کے وقت ہوتا ہے“۔“