مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6049
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ الْجَعْدِ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ سِيرِينَ ، حَدَّثَهُ ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَهُ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَضَى فِي الْمُصَرَّاةِ ، إِذَا اشْتَرَاهَا الرَّجُلُ حَلَبَهَا ، فَهُوَ بِالْخِيَارِ إِنْ شَاءَ أَمْسَكَ ، وَإِنْ شَاءَ رَدَّهَا ، وَمَعَهَا صَاعًا مِنْ تَمْرٍ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی اکرم ﷺ نے اس جانور (اونٹنی یا بکری) کے متعلق جس کا دودھ تھنوں میں روک کر خریدار کو دھوکہ دیا گیا ہو، یہ فیصلہ صادر فرمایا کہ جب کوئی شخص اسے خریدنے کے بعد اس کا دودھ نکال لے تو اسے (سودا برقرار رکھنے یا ختم کرنے کا) اختیار حاصل ہے؛ اگر وہ چاہے تو اسے اپنے پاس روک لے اور اگر چاہے تو اسے واپس کر دے اور (استعمال شدہ دودھ کے عوض) اس کے ساتھ ایک صاع کھجور بھی دے۔“