مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6011
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا عَامِرٍ ، يُحَدِّثُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قِيلَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ الْيَهُودَ تَقُولُ : إِنَّ الْعَزْلَ هُوَ الْمَوْءُودَةُ الصُّغْرَى ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : كَذَبَتْ يَهُودُ ، كَذَبَتْ يَهُودُ ، لَوْ أَرَادَ اللهُ خَلْقَهَا لَمْ يَسْتَطِعْ عَزْلَهَا .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ سے عرض کیا گیا کہ یہودی کہتے ہیں کہ ”عزل (مباشرت کے دوران انزال باہر کرنا) دراصل چھوٹی سطح پر زندہ درگور کرنا ہے،“ تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہودیوں نے جھوٹ بولا، یہودیوں نے جھوٹ بولا، اگر اللہ تعالیٰ اس کی تخلیق کا ارادہ فرما لے تو وہ (انسان) اسے روکنے کی استطاعت نہیں رکھتا۔“