مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5980
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : غِفَارُ ، وَأَسْلَمُ ، وَمُزَيْنَةُ ، وَمَنْ كَانَ مِنْ جُهَيْنَةَ خَيْرٌ مِنَ الْحَلِيفَيْنِ : غَطَفَانَ ، وَأَسَدٍ ، وَهَوَازِنُ ، وَتَمِيمٌ وَدُونَهُمْ فَإِنَّهُمْ أَهْلُ الْخَيْلِ وَالْوَبَرِ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”قبیلہ غفار، اسلم، مزینہ اور جہینہ کے لوگ ان دو حلیف قبیلوں یعنی غطفان اور اسد سے بہتر ہیں، اور وہ ہوازن و تمیم اور ان کے علاوہ دیگر لوگوں سے بھی بہتر ہیں، کیونکہ وہ (مؤخر الذکر قبائل) گھوڑوں اور اونٹوں والے (یعنی دنیاوی جاہ و حشم کے حامل خانہ بدوش) لوگ ہیں۔“