مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5979
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : مَرَّتْ بِهِ جِنَازَةٌ فَأَثْنَوْا عَلَيْهَا خَيْرًا فِي مَنَاقِبِ الْخَيْرِ ، قَالَ : فَقَالَ : وَجَبَتْ ، ثُمَّ مَرَّتْ بِهِ أُخْرَى ، فَأَثْنَوْا عَلَيْهَا شَرًّا فِي مَنَاقِبِ الشَّرِّ ، فَقَالَ : وَجَبَتْ ، ثُمَّ قَالَ : أَنْتُمْ شُهَدَاءُ اللهِ فِي الْأَرْضِ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے پاس سے ایک جنازہ گزرا تو لوگوں نے اس کے خیر وبھلائی کے اوصاف بیان کرتے ہوئے اس کی تعریف کی، جس پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «وَجَبَتْ» ”واجب ہو گئی“، پھر ایک اور جنازہ گزرا تو لوگوں نے اس کے برے اعمال کا ذکر کرتے ہوئے اس کی برائی بیان کی، تو آپ ﷺ نے پھر فرمایا: «وَجَبَتْ» ”واجب ہو گئی“، اس کے بعد آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم زمین میں اللہ تعالیٰ کے گواہ ہو“۔