مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5939
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلَةً مَنْ يَتَمَنَّى عَلَى اللهِ ، فَيَقُولُ : لَكَ ذَلِكَ وَمِثْلُهُ مَعَهُ ، إِلَّا أَنَّهُ عِنْدَمَا يُقَالُ لَهُ : لَكَ كَذَا وَكَذَا ، يَقُولُ : أَلِي كُلُّ ذَلِكَ ؟ قَالَ : وَمِثْلُهُ مَعَهُ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اہلِ جنت میں مرتبے کے لحاظ سے سب سے ادنیٰ وہ شخص ہوگا جو اللہ تعالیٰ سے (اپنی نعمتوں کی) تمنا کرے گا، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”تیرے لیے وہ سب (آرزوئیں) ہیں اور اس کے ساتھ اس کے برابر مزید بھی ہیں،“ مگر جب اسے بتایا جائے گا کہ: ”تیرے لیے فلاں فلاں (نعمتیں) بھی ہیں،“ تو وہ (فرطِ حیرت سے) کہے گا: ”کیا یہ سب کچھ محض میرے ہی لیے ہے؟“ اللہ عزوجل فرمائے گا: ”ہاں، اور اس کے ساتھ اتنا ہی مزید بھی تیرے لیے ہے۔““