مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5887
وَبِإِسْنَادِهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا تَنَاجَشُوا ، وَلَا يَبِعْ أَحَدُكُمْ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ ، وَلَا يَخْطُبْ عَلَى خِطْبَتِهِ ، وَلَا يَسُمِ الرَّجُلُ عَلَى سَوْمِ أَخِيهِ ، وَلَا يَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ ، وَلَا تَسْأَلِ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ أُخْتِهَا لِتَكْتَفِئَ مَا فِي صَحْفَتِهَا وَلِتُنْكَحَ ؛ فَإِنَّ رِزْقَهَا عَلَى اللهِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”خریداری کا ارادہ نہ ہوتے ہوئے بولی بڑھا کر دھوکا نہ دو، ایک دوسرے کے سودے پر سودا نہ کرو، کسی کے پیغامِ نکاح پر اپنا پیغام نہ بھیجو، کسی کی طے ہوتی قیمت پر اپنی قیمت نہ لگاؤ، کوئی شہری دیہاتی کا مال اس کے لیے نہ بیچے، اور کوئی عورت دوسری عورت کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے تاکہ اس کا حصہ خود حاصل کر لے اور اس کے شوہر سے نکاح کر لے؛ اس کا رزق اللہ کے ذمے ہے۔“