مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ بَنِي فَزَارَةَ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : إِنَّ امْرَأَتِي وَلَدَتْ غُلَامًا أَسْوَدَ ؟ .
فَقَالَ : هَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ ؟ .
فَقَالَ : نَعَمْ .
قَالَ : فَمَا أَلْوَانُهَا ؟ .
قَالَ : أَحْمَرُ . قَالَ : هَلْ فِيهَا مِنْ أَوْرَقَ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، إِنَّ فِيهَا لَوُرْقًا .
قَالَ : فَأَنَّى أَتَاهَا ذَلِكَ ؟ قَالَ : عَسَى أَنْ يَكُونَ نَزَعَهُ عِرْقٌ ؟ .
قَالَ : وَهَذَا عَسَى أَنْ يَكُونَ قَدْ نَزَعَهُ عِرْقٌ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بنو فزارہ کا ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ ”میری بیوی کے ہاں سیاہ رنگ کا بچہ پیدا ہوا ہے؟“ تو آپ ﷺ نے اس سے دریافت فرمایا: ”کیا تمہارے پاس اونٹ ہیں؟“ اس نے عرض کیا: ”جی ہاں۔“ آپ ﷺ نے پوچھا: ”ان کے رنگ کیسے ہیں؟“ اس نے عرض کیا: ”وہ سرخ رنگ کے ہیں۔“ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا ان میں کوئی خاکستری (مٹیالے) رنگ کا بھی ہے؟“ اس نے عرض کیا: ”جی ہاں، ان میں خاکستری رنگ کے اونٹ بھی موجود ہیں۔“ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”پھر ان میں یہ رنگ کہاں سے آگیا؟“ اس نے جواب دیا: ”غالباً کسی رگ (قدیم نسلی اثر) نے اسے کھینچ لیا ہو۔“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تو بعینہٖ اس بچے کے معاملے میں بھی یہی امکان ہے کہ شاید اسے بھی کسی قدیم رگ نے اپنی طرف کھینچ لیا ہو۔“