مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5877
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَنْزِلَ ابْنُ مَرْيَمَ حَكَمًا عَادِلًا ، وَإِمَامًا مُقْسِطًا ، يَقْتُلُ الْخِنْزِيرَ ، وَيَكْسِرُ الصَّلِيبَ ، وَتُوضَعُ الْجِزْيَةُ ، وَيَفِيضُ الْمَالُ ، حَتَّى لَا يَقْبَلَهُ أَحَدٌ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک کہ تم میں ابنِ مریم ایک عادل حکمران اور منصف امام بن کر نازل نہ ہو جائیں، وہ خنزیر کو قتل کریں گے، صلیب کو توڑ دیں گے، جزیہ (کا قانون) ختم کر دیں گے اور مال و دولت کی اس قدر ریل پیل ہو جائے گی کہ اسے کوئی قبول کرنے والا نہیں ملے گا۔“