مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5876
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ أَعْرَابِيًّا بَالَ فِي الْمَسْجِدِ ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَصُبَّ عَلَى بَوْلِهِ سَجْلٌ مِنْ مَاءٍ ، أَوْ دَلْوٌ مِنْ مَاءٍ ، وَقَالَ : إِنَّمَا بُعِثْتُمْ مُيَسِّرِينَ ، وَلَمْ تُبْعَثُوا مُعَسِّرِينَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی نے مسجد میں پیشاب کر دیا، تو نبی اکرم ﷺ نے (اس جگہ کی صفائی کا) حکم فرمایا، چنانچہ اس کے پیشاب پر پانی کا ایک بھرا ہوا بڑا ڈول یا پانی کا برتن بہا دیا گیا اور آپ ﷺ نے (صحابہ کرام سے) ارشاد فرمایا: ”تمہیں محض آسانیاں پیدا کرنے والا بنا کر بھیجا گیا ہے اور تمہیں تنگی و دشواری میں ڈالنے والا بنا کر نہیں بھیجا گیا۔“