❮
❯
حدیث نمبر: 5861
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، حَدَّثَنَا مُبَشِّرٌ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَرَأَ نَاسٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي صَلَاةٍ جَهَرَ فِيهَا بِالْقِرَاءَةِ، فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَقْبَلَ عَلَيْهِمْ، فَقَالَ: «هَلْ قَرَأَ مَعِي أَحَدٌ؟» قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ: «إِنِّي أَقُولُ مَا بَالِي أُنَازَعُ الْقُرْآنَ؟». قَالَ الزُّهْرِيُّ: فَاتَّعَظَ النَّاسُ بِذَلِكَ، وَلَمْ يَكُونُوا يَقْرَؤُونَ فِيمَا جَهَرَ
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کچھ لوگوں نے رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ ایسی نماز میں قرات کی جس میں آپ ﷺ بلند آواز سے تلاوت فرما رہے تھے، پس جب رسول اللہ ﷺ نماز مکمل فرما چکے تو ان کی طرف متوجہ ہوئے اور دریافت فرمایا: ”کیا تم میں سے کسی نے ابھی میرے ساتھ قرات کی ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں، (اے اللہ کے رسول!) آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں (اپنے جی میں) کہہ رہا تھا کہ آخر کیا بات ہے کہ مجھ سے قرآن (کی قرات) میں چھینا جھپٹی کی جا رہی ہے؟“ زہری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ پھر اس واقعہ سے لوگوں نے عبرت و نصیحت حاصل کی اور وہ ان نمازوں میں قرات نہیں کرتے تھے جن میں رسول اللہ ﷺ جہر (بلند آواز سے قرات) فرماتے تھے۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 5861
تخریج حدیث «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 312، وأخرجه سنن النسائي برقم: 919، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 826، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 849، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7760، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 2814، وأخرجه مسند البزار برقم: 2313، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 490، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3856، 5393، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1850، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7759، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5835»