مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، حَدَّثَنَا حَرْبُ بْنُ سُرَيْجٍ الْمِنْقَرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : كُنَّا نُمْسِكُ عَنِ الِاسْتِغْفَارِ ، لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ ، حَتَّى سَمِعْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : إِنَّ اللهَ لا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ .
قَالَ : إِنِّي ادَّخَرْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنْ أُمَّتِي .
قَالَ : فَأَمْسَكْنَا عَنْ كَثِيرٍ مِمَّا كَانَ فِي أَنْفُسِنَا ، ثُمَّ نَطَقْنَا بَعْدُ وَرَجَوْنَا .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم کبیرہ گناہ کرنے والوں کے لیے استغفار کرنے سے رکے رہتے تھے، یہاں تک کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کو (یہ آیت) تلاوت فرماتے ہوئے سنا: ﴿إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ﴾ ”بے شک اللہ اس بات کو معاف نہیں کرتا کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا جائے اور اس کے علاوہ (گناہ) جس کے لیے چاہے معاف فرما دیتا ہے“ اور آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک میں نے اپنی (مقبول) دعا کو اپنی امت کے کبیرہ گناہ کرنے والوں کی شفاعت کے لیے ذخیرہ کر رکھا ہے“، پس ہم ان بہت سے (سخت) خیالات سے باز آ گئے جو ہمارے دلوں میں (گناہ گاروں کے متعلق) تھے، پھر اس کے بعد ہم نے (ان کے حق میں) زبان کھولی اور اللہ کی رحمت کی امید رکھی۔“