مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَلِمُ الْحَجَرَ ، فَمَا مَرَرْتُ بِهِ مُنْذُ رَأَيْتُهُ إِلَّا اسْتَلَمْتُهُ .
قَالَ نَافِعٌ : كَانَ ابْنُ عُمَرَ يُزَاحِمُ عَلَيْهِ ، فَإِذَا رَأَوْهُ وَسَّعُوا لَهُ ، فَلَقَدْ وَقَعْتُ يَوْمًا فِي زِحَامِ النَّاسِ ، فَوَضَعَ رَجُلٌ مِرْفَقَهُ مِنْ خَلْفِي ، وَوَقَعَ الرَّجُلُ مِنْ أَمَامِهِ ، وَوَقَعْتُ مِنْ خَلْفِي ، فَمَا ظَنَنْتُ أَنْ أَنْفَلِتَ حَتَّى يَقْتُلُونِي وَأَبَى هُوَ إِلَّا أَنْ يَتَقَدَّمَ .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو حجرِ اسود کا استلام کرتے دیکھا، چنانچہ جب سے میں نے آپ ﷺ کو ایسا کرتے دیکھا ہے، میں جب بھی وہاں سے گزرا میں نے اس کا استلام ہی کیا۔“ نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما استلام کے لیے لوگوں کے ہجوم میں راستہ بناتے تھے، چنانچہ جب لوگ انہیں دیکھتے تو ان کے لیے جگہ کشادہ کر دیتے۔ ایک مرتبہ میں لوگوں کے ایسے شدید اژدھام میں پھنس گیا کہ ایک شخص نے میرے پیچھے سے اپنی کہنی ماری جس کی وجہ سے سامنے والا شخص گر پڑا اور میں پیچھے کی جانب گرا، اس وقت مجھے یہ گمان ہونے لگا کہ میں اس ہجوم سے زندہ سلامت نہیں نکل پاؤں گا بلکہ لوگ مجھے کچل کر مار ڈالیں گے، لیکن سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کا حال یہ تھا کہ وہ ہر صورت آگے بڑھنے پر ہی اصرار فرما رہے تھے۔