مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5810
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَجُلٌ وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَا يَقْتُلُ الْمُحْرِمُ مِنَ الدَّوَابِّ ؟ قَالَ : الْغُرَابَ ، وَالْحِدَأَةَ ، وَالْكَلْبَ الْعَقُورَ .
قَالَ جَرِيرٌ : وَقَالَ لِي أَيُّوبُ : قُلْتُ لِنَافِعٍ : فَالْحَيَّةُ ؟ قَالَ : تِلْكَ لَا يَخْتَلِفُ فِيهَا اثْنَانِ .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ منبر پر جلوہ افروز تھے تو ایک شخص نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! احرام کی حالت میں شخص کن جانوروں کو قتل کر سکتا ہے؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کوا، چیل اور کاٹنے والا کتا۔“ جریر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایوب رحمہ اللہ نے مجھ سے کہا کہ میں نے نافع رحمہ اللہ سے پوچھا: سانپ کا کیا حکم ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: اس (کو قتل کرنے) کے بارے میں تو دو بندوں کا بھی اختلاف نہیں ہے۔