مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ زِيَادٍ الشَّيْبَانِيُّ ، حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ صُبَيْحٍ الْحَنَفِيُّ ، قَالَ : كُنْتُ قَائِمًا أُصَلِّي إِلَى الْبَيْتِ ، وَشَيْخٌ إِلَى جَنْبِي ، فَأَطَلْتُ الصَّلَاةَ ، فَوَضَعْتُ يَدَيَّ عَلَى خَصْرِي ، فَضَرَبَ الشَّيْخُ صَدْرِي بِيَدِهِ ضَرْبَةً لَا يَأْلُو ، فَقُلْتُ فِي نَفْسِي : مَا رَابَهُ مِنِّي ؟ فَأَسْرَعْتُ الِانْصِرَافَ ، فَإِذَا غُلَامٌ خَلْفَهُ قَاعِدٌ ، فَقُلْتُ : مَنْ هَذَا الشَّيْخُ ؟ فَقَالَ : هَذَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، فَجَلَسْتُ حَتَّى انْصَرَفَ ، فَقُلْتُ : يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، مَا رَابَكَ مِنِّي ؟
قَالَ : أَنْتَ هُوَ ؟ قَالَ : قُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ : ذَاكَ الصَّلْبُ فِي الصَّلَاةِ ، وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنْهُ .
زیاد بن صبیح الحنفی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں بیت اللہ کے سامنے کھڑا نماز پڑھ رہا تھا اور میرے پہلو میں ایک بزرگ بھی تشریف فرما تھے، میں نے نماز طویل کر دی تو اپنا ہاتھ اپنی کوکھ پر رکھ لیا، اس پر ان بزرگ نے اپنے ہاتھ سے میرے سینے پر پوری قوت سے ایک ضرب لگائی، میں نے اپنے جی میں کہا کہ انہیں میری کون سی بات ناگوار گزری ہے؟ چنانچہ میں نے جلدی سے نماز مکمل کی تو دیکھا کہ ان بزرگ کے پیچھے ایک خادم بیٹھا ہوا ہے، میں نے اس سے دریافت کیا کہ یہ بزرگ کون ہیں؟ تو اس نے بتایا کہ یہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ہیں، پھر میں وہیں بیٹھا رہا یہاں تک کہ وہ اپنی نماز سے فارغ ہوئے، تو میں نے عرض کیا: اے ابوعبدالرحمن! آپ کو میری کون سی بات بری لگی؟ انہوں نے پوچھا: ”کیا تم وہی (ایسا کرنے والے) ہو؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، تو انہوں نے فرمایا: ”وہ نماز میں (کوکھ پر ہاتھ رکھ کر) سولی پر لٹکنے والے کی طرح کھڑا ہونا تھا، جبکہ رسول اللہ ﷺ اس عمل سے منع فرمایا کرتے تھے“۔