مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي الْعَبَّاسِ الشَّاعِرِ الْأَعْمَى ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ : حَاصَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهْلَ الطَّائِفِ فَلَمْ يَنَلْ مِنْهُمْ شَيْئًا ، فَقَالَ : إِنَّا قَافِلُونَ إِنْ شَاءَ اللهُ .
فَقَالَ أَصْحَابُهُ : نَرْجِعُ وَلَمْ نَفْتَتِحْ ؟ فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللهِ : اغْدُوا عَلَى الْقِتَالِ ، فَغَدَوْا عَلَيْهِ ، فَأَصَابَهُمْ جِرَاحٌ ، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّا قَافِلُونَ غَدًا ، فَأَعْجَبَهُمْ ذَلِكَ ، فَضَحِكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اہل طائف کا محاصرہ فرمایا لیکن ان سے (فتح و غلبہ کی صورت میں) کچھ حاصل نہ ہو سکا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ان شاء اللہ، اب ہم واپس لوٹنے والے ہیں“، اس پر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ کیا ہم فتح حاصل کیے بغیر ہی واپس پلٹ جائیں؟ تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے ارشاد فرمایا: ”اچھا تو پھر صبح سویرے قتال کے لیے نکلو“، چنانچہ وہ صبح سویرے لڑائی کے لیے نکلے لیکن انہیں کثرت سے زخم آئے، تب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہم کل واپس روانہ ہوں گے“، یہ بات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو بہت پسند آئی تو رسول اللہ ﷺ (ان کی اس کیفیت کو دیکھ کر) مسکرا دیے۔