مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5770
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، وَبُدَيْلٌ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَقِيقٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ صَلَاةُ اللَّيْلِ ؟ فَقَالَ : مَثْنَى مَثْنَى ، فَإِذَا خَشِيتَ الصُّبْحَ فَصَلِّ رَكْعَةً وَاجْعَلْ آخِرَ صَلَاتِكَ وِتْرًا ، ثُمَّ سَأَلَهُ عَلَى رَأْسِ الْحَوْلِ - وَأَنَا بِذَلِكَ الْمَكَانِ مِنْ رَسُولِ اللهِ - فَلَا أَدْرِي هُوَ ذَاكَ الرَّجُلُ أَوْ رَجُلٌ آخَرُ ، فَقَالَ لَهُ مِثْلَ ذَلِكَ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا: رات کی نماز کیسے پڑھی جائے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”دو دو رکعت؛ جب تمہیں صبح ہونے کا اندیشہ ہو تو ایک رکعت پڑھ لو اور اپنی آخری نماز وتر بنا لو۔“ پھر سال گزرنے پر اس شخص نے آپ ﷺ سے دوبارہ سوال کیا؛ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں اس وقت بھی رسول اللہ ﷺ کے پاس اسی جگہ تھا، مجھے معلوم نہیں کہ یہ وہی شخص تھا یا کوئی دوسرا۔ آپ ﷺ نے اسے بھی یہی جواب دیا۔