مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5769
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ سِيرِينَ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ ، قُلْتُ : الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْغَدَاةِ أُطِيلُ فِيهِمَا الْقِرَاءَةَ ؟ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى ، وَيُوتِرُ بِرَكْعَةٍ ، قُلْتُ : إِنِّي لَسْتُ عَنْ هَذَا أَسْأَلُكَ ، قَالَ : إِنَّكَ لَضَخْمٌ ! أَلَا تَدَعُنِي أَسْتَقْرِئُ لَكَ الْحَدِيثَ ؟ .
كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى ، وَيُوتِرُ بِرَكْعَةٍ ، ثُمَّ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْغَدَاةِ كَأَنَّ الْأَذَانَ بِأُذُنَيْهِ .
ترجمہ
انس بن سیرین رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا: کیا میں فجر سے پہلے کی دو رکعتوں میں قراءت طویل کروں؟ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ رات کی نماز دو دو رکعت پڑھتے اور ایک رکعت وتر ادا فرماتے تھے۔ میں نے کہا: میں آپ سے یہ نہیں پوچھ رہا۔ انہوں نے فرمایا: تم بڑے بے صبر ہو! کیا تم مجھے اجازت نہیں دیتے کہ پوری حدیث تمہیں بیان کر دوں؟ رسول اللہ ﷺ رات کی نماز دو دو رکعت پڑھتے، ایک رکعت وتر ادا فرماتے، پھر فجر سے پہلے دو رکعتیں اس طرح پڑھتے جیسے اذان آپ کے کانوں میں ہو۔