مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5730
حَدَّثَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ ، قَالَ : كَتَبَ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مَرْوَانَ ، إِلَى ابْنِ عُمَرَ : أَنِ ارْفَعْ إِلَيَّ حَاجَتَكَ ، قَالَ : فَكَتَبَ ابْنُ عُمَرَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : الْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى ، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ .
وَلَسْتُ أَسْأَلُكَ شَيْئًا وَلَا أَرُدُّ رِزْقًا رَزَقَنِيهِ اللهُ مِنْكَ .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عبد العزیز بن مروان نے ان کی طرف خط لکھا کہ آپ اپنی ضرورت و حاجت مجھے لکھ بھیجیں، جس پر سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے انہیں جواباً لکھا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے: «الْيَدُ الْعُلْيَا، خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ» ”اوپر والا ہاتھ (دینے والا) نیچے والے ہاتھ (لینے والے) سے بہتر ہے، اور (خرچ و خیرات کی) ابتدا ان سے کرو جو تمہاری زیر کفالت ہیں“ اور میں تم سے کسی چیز کا سوال نہیں کرتا، لیکن جو رزق اللہ تعالیٰ تمہارے واسطے سے مجھے عطا فرمائے گا میں اسے واپس بھی نہیں کروں گا۔