مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، حَدَّثَنَا صَالِحٌ الْمُرِّيُّ ، قَالَ : شَهِدْتُ بَكْرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ الْمُزَنِيَّ ، وَسَأَلَهُ رَجُلٌ عَنْ تَلْبِيَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَدَّثَنَا ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا لَبَّى ، قَالَ : لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ ، إِنَّ الْحَمْدَ ، وَالنِّعْمَةَ ، لَكَ وَالْمُلْكَ ، لَا شَرِيكَ لَكَ .
قَالَ ابْنُ عُمَرَ : وَزِيدَ : لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ ، لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ ، وَالْخَيْرُ فِي يَدَيْكَ ، لَبَّيْكَ وَالرَّغْبَاءُ إِلَيْكَ وَالْعَمَلُ .
صالح المری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں بکر بن عبد اللہ المزنی رحمہ اللہ کی خدمت میں حاضر تھا جب ایک شخص نے ان سے رسول اللہ ﷺ کے تلبیہ کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے واسطے سے ہمیں بتایا کہ رسول اللہ ﷺ جب تلبیہ پکارتے تو ان کلمات سے پکارتے تھے: «لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ، وَالنِّعْمَةَ، لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِيكَ لَكَ» ”میں حاضر ہوں، اے اللہ میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں تیرا کوئی شریک نہیں، میں حاضر ہوں، یقیناً تمام تعریفیں، نعمتیں اور بادشاہی تیرے ہی لیے ہے، تیرا کوئی شریک نہیں“، اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ان کلمات کا اضافہ کیا: «لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، وَالْخَيْرُ فِي يَدَيْكَ، لَبَّيْكَ وَالرَّغْبَاءُ إِلَيْكَ وَالْعَمَلُ» ”میں حاضر ہوں، بار بار حاضر ہوں، میں حاضر ہوں اور تیری اطاعت و فرمانبرداری کے لیے ہمہ وقت تیار ہوں، تمام بھلائی تیرے ہی ہاتھ میں ہے، میں حاضر ہوں، تمام تر رغبت اور عمل تیری ہی طرف ہے“۔