مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِرَجُلٍ : أَفَعَلْتَ كَذَا وَكَذَا ؟ قَالَ : لَا وَالَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مَا فَعَلْتُ ، فَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ : قَدْ فَعَلَ ، وَلَكِنَّ اللهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى قَدْ غَفَرَ لَهُ بِقَوْلِ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ . قَالَ حَمَّادٌ : لَمْ يَسْمَعْ هَذَا مِنِ ابْنِ عُمَرَ ، بَيْنَهُمَا رَجُلٌ .
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص سے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے فلاں فلاں کام کیا ہے؟“ اس نے عرض کیا: ”نہیں، اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، میں نے وہ عمل نہیں کیا۔“ تب سیدنا جبریل علیہ السلام نے آپ ﷺ سے عرض کیا: ”یقیناً اس نے وہ کام کیا ہے، لیکن اللہ تبارک وتعالیٰ نے اس کے محض «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“ کہنے کی برکت سے اسے معاف فرما دیا ہے۔“ حماد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ثابت رحمہ اللہ نے یہ روایت سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے براہِ راست نہیں سنی بلکہ ان دونوں کے درمیان ایک اور راوی کا واسطہ ہے، جو اس کی سند میں فنی طور پر انقطاع کی علامت ہے۔