مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5679
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى السِّمْسَارُ ، حَدَّثَنَا هِقْلُ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، قَالَ : حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ ، عَنْ عُرْوَةَ قَالَ : قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ : يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، إِنَّا لَنَدْخُلُ عَلَى الْإِمَامِ يَقْضِي بِالْقَضَاءِ نَرَاهُ جَوْرًا ، فَنَقُولُ : وَفَّقَكَ اللهُ ، وَنَنْظُرُ إِلَى الرَّجُلِ مِنَّا فَنُثْنِي عَلَيْهِ ؟ ! فَقَالَ : أَمَّا نَحْنُ مَعْشَرَ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكُنَّا نَعُدُّ هَذَا نِفَاقًا ، فَمَا أَدْرِي مَا تَعُدُّونَهُ أَنْتُمْ ؟ .
ترجمہ
عروہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابنِ عمر رضی اللہ عنہما سے عرض کی کہ اے ابو عبدالرحمن! ہم حکمران کے پاس جاتے ہیں اور وہ کوئی ایسا فیصلہ صادر کرتا ہے جسے ہم ظلم و ناانصافی گردانتے ہیں، مگر ہم (اس کے سامنے) کہتے ہیں: «وَفَّقَكَ اللَّهُ» ”اللہ آپ کو نیک توفیق عطا فرمائے“ اور ہم اپنے میں سے کسی شخص کی (اس کے سامنے) تعریف و توصیف کر دیتے ہیں، تو سیدنا ابنِ عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کی جماعت اس طرزِ عمل کو نفاق (منافقت) شمار کرتے تھے، اب میں نہیں جانتا کہ تم لوگ اسے کیا سمجھتے ہو؟“