مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : كَانَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ إِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ قَالَ : اللَّهُمَّ أَنْتَ خَلَقْتَ نَفْسِي ، وَأَنْتَ تَتَوَفَّاهَا ، لَكَ مَحْيَاهَا وَمَمَاتُهَا ، اللَّهُمَّ إِنْ تَوَفَّيْتَهَا فَاغْفِرْ لَهَا ، وَإِنْ أَحْيَيْتَهَا فَاحْفَظْهَا ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَافِيَةَ . فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ مِنْ وَلَدِهِ : يَا أَبَهْ ، أَكَانَ عُمَرُ يَقُولُ هَذَا ؟ قَالَ : بَلْ خَيْرٌ مِنْ عُمَرَ كَانَ يَقُولُهُ ، قَالَ : فَظَنَنَّا أَنَّهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
عبد اللہ بن الحارث رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب سونے کے لیے اپنے بستر پر تشریف لاتے تو یہ دعا مانگتے: «اللَّهُمَّ أَنْتَ خَلَقْتَ نَفْسِي، وَأَنْتَ تَتَوَفَّاهَا، لَكَ مَحْيَاهَا وَمَمَاتُهَا، اللَّهُمَّ إِنْ تَوَفَّيْتَهَا فَاغْفِرْ لَهَا، وَإِنْ أَحْيَيْتَهَا فَاحْفَظْهَا، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَافِيَةَ» ”اے اللہ! تو ہی نے میری جان کو پیدا فرمایا ہے اور تو ہی اسے وفات دے گا، اس کا جینا اور مرنا تیرے ہی اختیار میں ہے؛ اے اللہ! اگر تو اسے موت دے دے تو اس کی بخشش فرما، اور اگر تو اسے زندگی عطا فرمائے تو اس کی حفاظت فرما؛ اے اللہ! میں تجھ سے عافیت کا طلب گار ہوں“، تو ان کے صاحبزادوں میں سے ایک نے ان سے دریافت کیا: ”اے اباجان! کیا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ یہ دعا فرمایا کرتے تھے؟“ آپ نے فرمایا: ”بلکہ اس ہستی نے یہ دعا فرمائی جو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے بھی بہتر و برتر (یعنی رسول اللہ ﷺ) تھے“؛ راوی کہتے ہیں کہ ”پس ہمارا گمان یہی ہوا کہ آپ کی مراد نبی کریم ﷺ تھے“۔