❮
❯
حدیث نمبر: 5660
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي سَفَرٍ لَهُ ، فَلَمَّا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ نَزَلَ الْقَوْمُ ، فَبَصُرَ بِهِمْ رَاعٍ ، فَنَزَلَ يَضْرِبُ بِيَدِهِ الصَّعِيدَ ، فَتَيَمَّمَ ، ثُمَّ أَذَّنَ ، قَالَ : اللهُ أَكْبَرُ ، اللهُ أَكْبَرُ ، قَالَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : عَلَى الْفِطْرَةِ ، قَالَ : أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، قَالَ : خَرَجَ مِنَ النَّارِ .
ترجمہ

سیدنا ابنِ عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ اپنے ایک سفر میں تشریف فرما تھے، جب نماز کا وقت ہوا تو سب لوگ (نماز کے لیے) سواریوں سے نیچے اتر گئے، انہیں دیکھ کر ایک چرواہا بھی نیچے اترا اور اپنے ہاتھ زمین پر مار کر تیمم کیا، پھر اس نے اذان دیتے ہوئے کہا: «اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے“، تو اللہ کے نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ شخص فطرت پر ہے“، پھر اس نے کہا: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ جہنم کی آگ سے نکل گیا“۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند عبد الله بن عمر / حدیث: 5660
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: دون جملة تيمم الراعي»
«أخرجه الطبراني في "الدعاء" [رقم 470]، وابن عدي في "الكامل" [3/ 381 - 32، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5634»