مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5654
حَدَّثَنَا سُوَيْدٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ : رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ تَكُونُ عَلَيْهِ الْوَرِقُ فَيُعْطِي قِيمَتَهَا دَنَانِيرَ إِذَا قَامَتْ عَلَى سِعْرٍ . وَيَكُونُ عَلَيْهِ الدَّنَانِيرُ فَيُعْطِي الْوَرِقَ بِقِيمَتِهَا .
ترجمہ
سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ جب ان کے ذمہ چاندی (کے دراہم) کی ادائیگی واجب ہوتی تو وہ مروجہ قیمت کے مطابق اس کے بدلے سونے کے دینار ادا کر دیتے، اور جب ان کے ذمہ دینار واجب الادا ہوتے تو وہ اس کی قیمت کے برابر چاندی ادا کر دیا کرتے تھے۔“