مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5642
حَدَّثَنَا أَبُو يُوسُفَ يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، أَخْبَرَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ ، كَانَ يُصَفِّرُ لِحْيَتَهُ بِالْخَلُوقِ ، فَقِيلَ لَهُ : يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنَّكَ تُصَفِّرُ لِحْيَتَكَ بِالْخَلُوقِ ؟ قَالَ : إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَفِّرُ بِهَا ، وَلَمْ يَكُنْ شَيْءٌ مِنَ الصِّبْغِ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْهَا ، وَلَقَدْ كَانَ يَصْبُغُ بِهَا ثِيَابَهُ كُلَّهَا حَتَّى عِمَامَتَهُ .
ترجمہ
زید بن اسلم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اپنی داڑھی مبارک کو خلوق (زعفران ملی ہوئی خوشبو) سے زرد رنگا کرتے تھے، تو ان سے عرض کیا گیا کہ اے ابوعبدالرحمن! آپ اپنی داڑھی کو خلوق سے زرد رنگتے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”بیشک میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس کے ساتھ زرد رنگ کرتے ہوئے دیکھا ہے، اور آپ ﷺ کے نزدیک رنگوں میں کوئی بھی رنگ اس سے زیادہ پسندیدہ نہ تھا، اور آپ ﷺ اس کے ساتھ اپنے تمام کپڑے حتیٰ کہ اپنی دستارِ مبارک کو بھی رنگ لیا کرتے تھے۔“