مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5595
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ عَنْ صَوْمِ يَوْمِ عَرَفَةَ ، قَالَ : حَجَجْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَصُمْ ، وَحَجَجْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ ، وَعُمَرَ فَلَمْ يَصُمْهُ ، وَحَجَجْتُ مَعَ عُثْمَانَ فَلَمْ يَصُمْهُ ، وَأَنَا لَا أَصُومُهُ ، وَلَا آمُرُ بِهِ ، وَلَا أَنْهَى عَنْهُ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے یومِ عرفہ (میدانِ عرفات میں قیام کے دوران) روزہ رکھنے کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے نبی کریم ﷺ کے ہمراہ حج کیا تو آپ ﷺ نے اس دن کا روزہ نہیں رکھا، اور میں نے سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے ہمراہ حج کیا تو ان دونوں نے بھی یہ روزہ نہیں رکھا، اور میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج کیا تو انہوں نے بھی یہ روزہ نہیں رکھا، اور میں خود بھی اس دن کا روزہ نہیں رکھتا، اور نہ میں اس کا حکم دیتا ہوں اور نہ ہی اس سے منع کرتا ہوں۔“