مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5552
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدٌ - يَعْنِي : ابْنَ أَبِي حَرْمَلَةَ - ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أَبِيهِ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ : مَنِ اقْتَنَى كَلْبًا إِلَّا كَلْبَ مَاشِيَةٍ ، أَوْ كَلْبَ صَيْدٍ ، نَقَصَ مِنْ عَمَلِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ ، قَالَ عَبْدُ اللهِ : وَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : أَوْ كَلْبَ حَرْثٍ .
ترجمہ
سالم بن عبداللہ رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے مویشیوں کی رکھوالی کرنے والے یا شکاری کتے کے سوا کوئی کتا پالا، اس کے نیک اعمال کے ثواب میں سے ہر روز ایک قیراط کی کمی کر دی جاتی ہے۔“ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ (اس حدیث میں) ”یا کھیتی کی حفاظت کرنے والا کتا“ کے الفاظ کا اضافہ بھی بیان کرتے تھے۔