❮
❯
حدیث نمبر: 5551
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، أَنَّ أَبَا قِلَابَةَ، حَدَّثَهُ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ: «تَخْرُجُ نَارٌ مِنْ بَحْرِ حَضْرَمَوْتَ أَوْ مِنْ حَضْرَمَوْتَ، تَسُوقُ النَّاسَ»، قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا تَأْمُرُنَا؟ قَالَ: «عَلَيْكُمْ بِالشَّامِ»
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”حضرموت کے سمندر سے یا (راوی کے شک کے مطابق) حضرموت کی سرزمین سے ایک آگ نمودار ہوگی جو لوگوں کو ہانک کر لے جائے گی۔“ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! (اس وقت) آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم ملکِ شام کو لازم پکڑ لینا۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند عبد الله بن عمر / حدیث: 5551
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 4522، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 16662، 16663، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5526»