مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5540
وَعَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : اقْتُلُوا الْحَيَّاتِ ، وَذَا الطُّفْيَتَيْنِ ، وَالْأَبْتَرَ ، فَإِنَّهُمَا يَلْتَمِسَانِ الْبَصَرَ ، وَيَسْتَسْقِطَانِ الْحَبَلَ ، وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَقْتُلُ كُلَّ حَيَّةٍ وَجَدَهَا ، فَأَبْصَرَهُ أَبُو لُبَابَةَ ، أَوْ زَيْدُ بْنُ الْخَطَّابِ وَهُوَ يُطَارِدُ حَيَّةً ، فَقَالَ : إِنَّهُ نَهَى عَنْ ذَوَاتِ الْبُيُوتِ .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم سانپوں کو قتل کیا کرو، اور (بالخصوص) دو سفید دھاریوں والے اور چھوٹی دم والے سانپ کو مار دیا کرو، کیونکہ یہ دونوں (اپنی زہریلی تاثیر سے) بینائی چھین لیتے ہیں اور حاملہ عورت کا حمل گرا دیتے ہیں۔“ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما ہر اس سانپ کو مار ڈالتے جو انہیں ملتا، ایک مرتبہ سیدنا ابو لبابہ یا سیدنا زید بن خطاب رضی اللہ عنہما نے انہیں ایک سانپ کا پیچھا کرتے دیکھا تو فرمایا: ”آپ ﷺ نے گھروں میں رہنے والے (سانپوں) کو مارنے سے منع فرمایا ہے۔“