مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5539
وَعَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ: «إِذَا اسْتَأْذَنَتْ أَحَدَكُمُ امْرَأَتُهُ إِلَى الْمَسْجِدِ فَلَا يَمْنَعْهَا»، قَالَ سُفْيَانُ: «فَسَّرُوهُ بِاللَّيْلِ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم میں سے کسی کی بیوی مسجد جانے کی اجازت طلب کرے تو وہ اسے منع نہ کرے“، اور امام سفیان رحمہ اللہ نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ ”علماء نے اس حدیث کی مراد رات کے وقت (مسجد جانا) لی ہے۔“