مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5537
وَعَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعَ عُمَرَ وَهُوَ يَقُولُ : وَأَبِي وَأَبِي ، فَقَالَ : إِنَّ اللهَ يَنْهَاكُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ ، قَالَ عُمَرُ : وَاللهِ مَا حَلَفْتُ بِهَا بَعْدُ ذَاكِرًا وَلَا آثِرًا .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اپنے والد سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا: ”میرے باپ کی قسم، میرے باپ کی قسم!“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ تمہیں تمہارے آبا و اجداد کی قسم کھانے سے منع فرماتا ہے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”اللہ کی قسم! جب سے میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے، میں نے پھر کبھی ان کی قسم نہیں کھائی، نہ اپنی زبان سے قصداً اور نہ ہی کسی دوسرے کی بات نقل کرتے ہوئے (یعنی حکایتاً بھی اس لفظ کو نہیں دہرایا)۔“