مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5536
وَعَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعَ رَجُلًا يَعِظُ أَخَاهُ فِي الْحَيَاءِ ، فَقَالَ : إِنَّ الْحَيَاءَ مِنَ الْإِيمَانِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک شخص کو سنا جو اپنے بھائی کو حیا کے متعلق نصیحت کر رہا تھا (یعنی اسے شرم و حیا کی کثرت پر ملامت کر رہا تھا) تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک حیا ایمان کا حصہ ہے“۔