❮
❯
حدیث نمبر: 5514
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ سَالِمٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ : أُرِيتُ فِي النَّوْمِ أَنِّي أَنْزِعُ بِدَلْوٍ عَلَى قَلِيبٍ ، فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ فَنَزَعَ ذَنُوبًا أَوْ ذَنُوبَيْنِ ، فَنَزَعَ نَزْعًا ضَعِيفًا ، وَاللهُ يَغْفِرُ لَهُ ، ثُمَّ جَاءَ عُمَرُ فَاسْتَقَى ، فَاسْتَحَالَتْ غَرْبًا ، فَلَمْ أَرَ عَبْقَرِيًّا مِنَ النَّاسِ يَفْرِي فَرِيَّهُ ، حَتَّى رَوِيَ النَّاسُ ، وَضَرَبُوا بِعَطَنٍ .
ترجمہ

سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مجھے نیند کی حالت میں خواب میں دکھایا گیا کہ میں ایک کنویں سے ڈول کے ذریعے پانی نکال رہا ہوں، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے ایک یا دو ڈول نکالے، ان کے نکالنے میں کچھ ناتوانی تھی، «وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَهُ» ”اور اللہ ان کی مغفرت فرمائے“، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے پانی نکالنا شروع کیا تو وہ چھوٹا ڈول ایک بڑے ڈول (چرخ) کی صورت اختیار کر گیا، پس میں نے لوگوں میں ایسا کوئی عبقری اور باکمال شخص نہیں دیکھا جو ان جیسی محنت و قوت سے کام کرتا ہو، یہاں تک کہ تمام لوگ پوری طرح سیراب ہو گئے اور انہوں نے اپنے اونٹوں کو آرام کے لیے حوض کے پاس ہی بٹھا دیا۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند عبد الله بن عمر / حدیث: 5514
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3434، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2393، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2289، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4952، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13173، 13177، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5489»