مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5511
حَدَّثَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الْكُوفِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ: «إِنَّ الْفِتْنَةَ تَجِيءُ مِنْ هَا هُنَا - وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ - حَيْثُ يَطْلُعُ قَرْنُ الشَّيْطَانِ، وَأَنْتُمْ يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ، وَإِنَّمَا قَتْلَ مُوسَى الَّذِي قَتْلَ مِنْ آلِ فِرْعَوْنَ خَطَأً، قَالَ اللَّهُ لَهُ»: {وَقَتَلْتَ نَفْسًا فَنَجَّيْنَاكَ مِنَ الْغَمِّ وَفَتَنَّاكَ فُتُونًا} [طه: 40]ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک فتنہ یہاں سے نمودار ہوگا — اور آپ ﷺ نے اپنے دستِ مبارک سے مشرق کی جانب اشارہ فرمایا — جہاں سے شیطان کا سینگ طلوع ہوتا ہے، اور تم ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو گے؛ حالانکہ سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے آلِ فرعون کے جس شخص کو قتل کیا تھا وہ محض ایک خطا تھی، جس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے ان سے فرمایا ہے:“ ﴿وَقَتَلْتَ نَفْسًا فَنَجَّيْنَاكَ مِنَ الْغَمِّ وَفَتَنَّاكَ فُتُونًا﴾ ”اور تم نے ایک جان کو قتل کر دیا تھا، پھر ہم نے تمہیں غم سے نجات دی اور تمہیں خوب اچھی طرح آزمایا۔“