مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5402
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : يَخْرُجُ قَوْمٌ فِي آخِرِ الزَّمَانِ حُدَثَاءُ الْأَسْنَانِ ، سُفَهَاءُ الْأَحْلَامِ ، يَقُولُ مِنْ خَيْرِ قَوْلٍ ، يَقْرَؤُونَ الْقُرْآنَ لَا يَعْدُو حَنَاجِرَهُمْ ، يَمْرُقُونَ مِنَ الْإِسْلَامِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ ، فَمَنْ لَقِيَهُمْ فَلْيُقَاتِلْهُمْ ، فَإِنَّ قَتْلَهُمْ عِنْدَ اللهِ أَجْرٌ لِمَنْ قَتَلَهُمْ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آخری زمانے میں ایسے لوگ نمودار ہوں گے جو نو عمر اور خام عقل ہوں گے، وہ (بظاہر) بہترین باتیں کریں گے، وہ قرآنِ کریم کی تلاوت تو کریں گے مگر وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، وہ دینِ اسلام سے اس طرح (تیزی سے) نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے پار نکل جاتا ہے، لہٰذا جو شخص انہیں پائے اسے چاہیے کہ ان سے قتال کرے کیونکہ ان کو قتل کرنا، قتل کرنے والے کے لیے اللہ تعالیٰ کے ہاں اجر و ثواب کا باعث ہے۔“