مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: «كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي حَرْثٍ بِالْمَدِينَةِ وَهُوَ مُتَكِئٌ عَلَى عَسِيبٍ لَهُ، فَانْتَهَى إِلَى قَوْمٍ مِنَ الْيَهُودِ»، فَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَا تَسْأَلُوهُ، فَسَأَلُوهُ، فَاتَّكَأَ عَلَى الْعَسِيبِ كَأَنَّهُ يُوحَى إِلَيْهِ، فَقَالَ: {يَسْأَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي وَمَا أُوتِيتُمْ مِنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا} [الإسراء: 85]سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا: ”میں مدینہ منورہ کے ایک نخلستان میں نبی کریم ﷺ کے ہمراہ تھا اور آپ ﷺ کھجور کی ایک چھڑی کا سہارا لیے ہوئے تھے کہ آپ ﷺ کا گزر یہودیوں کی ایک جماعت کے پاس سے ہوا۔“ ان میں سے بعض نے (دوسروں سے) کہا کہ ان سے (روح کے بارے میں) کوئی سوال نہ کرو، لیکن بعض نے کہا کہ ان سے ضرور پوچھو، چنانچہ انہوں نے آپ ﷺ سے سوال کر لیا، تو آپ ﷺ اسی لکڑی پر ٹیک لگا کر ٹھہر گئے اور ایسا محسوس ہونے لگا جیسے آپ ﷺ پر وحی نازل ہو رہی ہو، پھر آپ ﷺ نے (وحی الٰہی کے مطابق) یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿يَسْأَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي وَمَا أُوتِيتُمْ مِنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا﴾ ”یہ لوگ آپ سے روح کے بارے میں دریافت کرتے ہیں، آپ فرما دیجیے کہ روح میرے رب کے حکم سے ہے اور تمہیں تو بہت ہی کم علم دیا گیا ہے۔“