مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، وَالْأَسْوَدِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنِّي لَقِيتُ امْرَأَةً فِي الْبُسْتَانِ ، فَضَمَمْتُهَا إِلَيَّ فَبَاشَرْتُهَا وَقَبَّلْتُهَا وَفَعَلْتُ بِهَا كُلَّ شَيْءٍ ، غَيْرَ أَنِّي لَمْ أُجَامِعْهَا ، قَالَ : فَسَكَتَ عَنْهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ : إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ ذَلِكَ ذِكْرَى لِلذَّاكِرِينَ ، قَالَ : فَدَعَاهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَقَرَأَهَا عَلَيْهِ ، وَقَالَ لَهُ عُمَرُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَلَهُ خَاصَّةً أَمْ لِلنَّاسِ كَافَّةً ؟ قَالَ : لَا ، بَلْ لِلنَّاسِ كَافَّةً .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! میں ایک باغ میں ایک عورت سے ملا، پس میں نے اسے اپنے ساتھ چمٹا لیا، اس سے بوس و کنار کیا اور اس کے ساتھ (جماع کے علاوہ) وہ سب کچھ کیا جو ایک مرد عورت کے ساتھ کرتا ہے، مگر میں نے اس سے جماع نہیں کیا“، راوی کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ یہ سن کر خاموش رہے، یہاں تک کہ یہ آیتِ کریمہ نازل ہوئی: ﴿إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ ذَلِكَ ذِكْرَى لِلذَّاكِرِينَ﴾ یعنی ”یقیناً نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں، یہ نصیحت حاصل کرنے والوں کے لیے ایک نصیحت ہے“، تو نبی اکرم ﷺ نے اس شخص کو بلایا اور اسے یہ آیت پڑھ کر سنائی، اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا یہ حکم خاص طور پر اسی شخص کے لیے ہے یا تمام لوگوں کے لیے عام ہے؟“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”نہیں، بلکہ یہ تمام لوگوں کے لیے عام ہے“۔