مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : وَسَمِعَ عَبْدُ اللهِ بِخَسْفٍ ، فَقَالَ : كُنَّا أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَعُدُّ الْآيَاتِ بَرَكَةً ، وَأَنْتُمْ تَعُدُّونَهَا تَخْوِيفًا ، إِنَّا بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَيْسَ مَعَنَا مَاءٌ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : اطْلُبُوا مَنْ مَعَهُ مَاءٌ ، فَفَعَلْنَا ، فَأُتِيَ بِمَاءٍ ، فَصَبَّهُ فِي إِنَاءٍ ، ثُمَّ وَضَعَ كَفَّهُ فِيهِ فَجَعَلَ الْمَاءُ يَخْرُجُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ ، ثُمَّ قَالَ : حَيَّ عَلَى الطَّهُورِ الْمُبَارَكِ ، وَالْبَرَكَةُ مِنَ اللهِ ، فَمَلَأْتُ بَطْنِي مِنْهُ ، وَاسْتَقَى وَأُسْقِيَ النَّاسُ ، قَالَ عَبْدُ اللهِ : كُنَّا نَسْمَعُ تَسْبِيحَ الطَّعَامِ وَهُوَ يُؤْكَلُ .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب انہوں نے زمین دھنسنے کے ایک واقعہ کے بارے میں سنا تو فرمایا: ”ہم محمد ﷺ کے صحابہ الٰہی نشانیوں کو باعثِ برکت سمجھتے تھے جبکہ تم لوگ انہیں محض ڈرانے کا ذریعہ خیال کرتے ہو۔ ایک دفعہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ تھے اور ہمارے پاس پانی موجود نہ تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کسی ایسے شخص کو تلاش کرو جس کے پاس (کچھ) پانی ہو۔“ چنانچہ پانی تلاش کیا گیا اور تھوڑا سا پانی لایا گیا، آپ ﷺ نے اسے ایک برتن میں انڈیل کر اپنا دستِ مبارک اس میں رکھا تو آپ ﷺ کی انگلیوں کے درمیان سے پانی کے چشمے ابلنے لگے، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: «حَيَّ عَلَى الطَّهُورِ الْمُبَارَكِ، وَالْبَرَكَةِ مِنَ اللَّهِ» ”اس بابرکت پاکیزہ پانی کی طرف آؤ، اور برکت تو اللہ ہی کی جانب سے ہے۔“ (سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ) میں نے اس پانی سے اپنا پیٹ بھر لیا، اور لوگوں نے خود بھی سیر ہو کر پیا اور دوسروں کو بھی سیراب کیا۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: ”ہم کھانا کھاتے وقت کھانے کے تسبیح پڑھنے کی آواز سنا کرتے تھے۔“