مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5365
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّهُ كَانَ يَجْنِي لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِوَاكًا مِنْ أَرَاكٍ ، وَكَانَتْ تَكْفَؤُهُ الرِّيحُ ، فَكَانَ فِي سَاقَيْهِ دِقَّةٌ ، فَضَحِكَ الْقَوْمُ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَا يُضْحِكُكُمْ ؟ قَالُوا : دِقَّةُ سَاقَيْهِ ، قَالَ : وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، لَهُمَا أَثْقَلُ فِي الْمِيزَانِ مِنْ أُحُدٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے لیے اراک (پیلو) کے درخت سے مسواک توڑ رہے تھے، ان کا جسم اتنا نحیف تھا کہ ہوا انہیں ادھر ادھر جھکا رہی تھی اور ان کی پنڈلیاں بہت دبلی تھیں جس پر لوگ ہنس پڑے، تو نبی کریم ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تم کس بات پر ہنس رہے ہو؟“ لوگوں نے عرض کیا: ان کی پنڈلیوں کے دبلے پن پر، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! یہ دونوں (پنڈلیاں) میزان میں احد پہاڑ سے بھی زیادہ وزنی ہیں۔“