مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5359
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَخْبَرَنَا عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : كُنَّا يَوْمَ بَدْرٍ كُلُّ ثَلَاثَةٍ عَلَى بَعِيرٍ ، فَكَانَ أَبُو لُبَابَةَ ، وَعَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ زَمِيلَيْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ : فَكَانَ إِذَا حَانَتْ عُقْبَةُ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَا : نَحْنُ نَمْشِي عَنْكَ ، قَالَ : مَا أَنْتُمَا بِأَقْوَى مِنِّي ، وَمَا أَنَا بِأَغْنَى عَنِ الْأَجْرِ مِنْكُمَا .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”غزوہ بدر کے دن ہم میں سے ہر تین افراد ایک اونٹ پر (باری باری سوار ہونے کے لیے) مقرر تھے، چنانچہ سیدنا ابو لبابہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے ہم سفر اور سواری میں شریک تھے، وہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ کے پیدل چلنے کی باری آتی تو وہ دونوں عرض کرتے کہ ہم آپ کی جگہ پیدل چل لیتے ہیں، تو آپ ﷺ ارشاد فرماتے: ”تم دونوں مجھ سے زیادہ طاقتور نہیں ہو اور نہ ہی میں اجر و ثواب کے حصول میں تم دونوں سے زیادہ بے نیاز ہوں“۔“