مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5355
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ، عَنْ زِرٍّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: لَحِقَ بِالنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم عَبْدٌ أَسْوَدُ فَمَاتَ، فَأَذِنَ بِهِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم: «انْظُرُوا هَلْ تَرَكَ شَيْئًا؟»، قَالُوا: تَرَكَ دِينَارَيْنِ، قَالَ: «كَيَّتَانِ»ترجمہ
زر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک سیاہ فام غلام نبی کریم ﷺ کے ساتھ آ ملا، پھر وہ فوت ہو گیا، تو نبی کریم ﷺ نے (صحابہ سے) دریافت فرمایا: ”دیکھو، کیا اس نے (ترکے میں) کوئی چیز چھوڑی ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا کہ اس نے دو دینار چھوڑے ہیں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”(یہ جہنم کی آگ کے) دو داغ ہیں۔“