مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5317
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ بَشِيرًا أَبَا إِسْمَاعِيلَ ، ذَكَرَهُ عَنْ سَيَّارٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ نَزَلَتْ بِهِ فَاقَةٌ فَأَنْزَلَهَا بِالنَّاسِ لَمْ تُسَدَّ فَاقَتُهُ ، وَإِنْ أَنْزَلَهَا بِاللهِ أَوْشَكَ اللهُ لَهُ بِالْغِنَى : إِمَّا غِنًى عَاجِلٌ ، وَإِمَّا مَوْتٌ آجِلٌ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو کوئی فقر و فاقہ یا شدید حاجت لاحق ہو اور وہ اسے (رفعِ حاجت کے لیے) لوگوں کے سامنے پیش کرے تو اس کی وہ حاجت کبھی پوری نہیں ہوگی، لیکن اگر وہ اسے اللہ کے حضور پیش کرے تو یقیناً اللہ تعالیٰ اسے جلد ہی غنا و بے نیازی عطا فرما دے گا؛ خواہ وہ فوری ملنے والے مال و دولت کی صورت میں ہو یا بعد میں آنے والی موت کی صورت میں (جس سے فقر و فاقہ ختم ہو جائے گا)۔“