❮
❯
حدیث نمبر: 5310
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : كُنْتُ أَجْتَنِي لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِوَاكًا مِنْ أَرَاكٍ ، وَكَانَ الرِّيحُ تَكْفَؤُهُ ، وَكَانَ فِي سَاقَيَّ شَيْءٌ ، فَضَحِكَ الْقَوْمُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَا يُضْحِكُكُمْ ؟ قَالُوا : دِقَّةُ سَاقَيْهِ ، قَالَ : وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، لَهُمَا أَثْقَلُ فِي الْمِيزَانِ مِنْ أُحُدٍ .
ترجمہ

سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ ﷺ کے لیے پیلو (اراک) کے درخت سے مسواک توڑ رہا تھا کہ ہوا مجھے (دبلے پن کی وجہ سے) ادھر ادھر جھکا رہی تھی، اور میری پنڈلیاں پتلی تھیں جس پر لوگ ہنس پڑے، تو رسول اللہ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تم کس بات پر ہنس رہے ہو؟“ لوگوں نے عرض کیا: ان کی پنڈلیوں کے پتلے پن پر، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَهُمَا أَثْقَلُ فِي الْمِيزَانِ مِنْ أُحُدٍ» ”اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! یہ دونوں پنڈلیاں میزانِ عمل میں احد پہاڑ سے بھی زیادہ وزنی ہیں۔““

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند عبد الله بن مسعود / حدیث: 5310
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده حسن . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 3981، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 15561، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7069، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6870، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5288»