مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي قُبَّةٍ مِنْ أَدَمٍ فِي نَحْوٍ مِنْ أَرْبَعِينَ رَجُلًا ، فَقَالَ : إِنَّكُمْ مَفْتُوحٌ عَلَيْكُمْ ، مَنْصُورُونَ وَمُصِيبُونَ ، فَمَنْ أَدْرَكَ ذَلِكَ مِنْكُمْ فَلْيَتَّقِ اللهَ ، وَلْيَأْمُرْ بِالْمَعْرُوفِ ، وَلْيَنْهَ عَنِ الْمُنْكَرِ ، وَلْيَصِلْ رَحِمَهُ ، وَمَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ ، وَمَثَلُ الَّذِي يُعِينُ قَوْمَهُ عَلَى غَيْرِ الْحَقِّ ، كَمَثَلِ بَعِيرٍ فِي بِئْرٍ فَهُوَ يَنْزِعُ مِنْهَا بِذَنَبِهِ .
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا جبکہ آپ ﷺ چمڑے کے ایک خیمے میں تقریباً چالیس افراد کی موجودگی میں تشریف فرما تھے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے لیے (فتوحات کے دروازے) کھول دیے جائیں گے، تمہاری نصرت و مدد کی جائے گی اور تمہیں (مالِ غنیمت و کامیابی) حاصل ہوگی، پس تم میں سے جو کوئی اس زمانے کو پائے، اسے چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرے، نیکی کا حکم دے، برائی سے روکے اور صلہ رحمی کرے۔“ اور (فرمایا): ”جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھا وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔ اور جو شخص ناحق اپنی قوم کی مدد کرتا ہے اس کی مثال اس اونٹ کی سی ہے جو کنویں میں گر پڑا ہو اور اسے اس کی دم سے پکڑ کر کھینچا جا رہا ہو۔“