مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ ذَرٍّ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ مَهَانَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، أَنَّهُ قَالَ لِلنِّسَاءِ : تَصَدَّقْنَ فَإِنَّكُنَّ أَكْثَرُ أَهْلِ النَّارِ ، فَقَالَتِ امْرَأَةٌ لَيْسَتْ مِنْ عِلْيَةِ النِّسَاءِ : لِمَ - أَوْ فِيمَ أَوْ بِمَ - نَحْنُ ؟ قَالَ : إِنَّكُنَّ تُكْثِرْنَ اللَّعْنَ ، وَتَكْفُرْنَ الْعَشِيرَ ، مَا مِنْ نَاقِصَةِ الْعَقْلِ وَالدِّينِ أَغْلَبُ لِلرِّجَالِ ذَوِي الْأَمْرِ مِنَ النِّسَاءِ ، قِيلَ : فَمَا نُقْصَانُ عَقْلِهَا ؟ قَالَ : جَعَلَ شَهَادَةَ امْرَأَتَيْنِ بِشَهَادَةِ رَجُلٍ ، قِيلَ : فَمَا نُقْصَانُ دِينِهَا ؟ قَالَ : تَلْبَثُ لَا أَدْرِي كَمْ يَوْمٍ لَا تُصَلِّي .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے عورتوں سے مخاطب ہو کر ارشاد فرمایا: ”تم صدقہ و خیرات کیا کرو کیونکہ (میں نے دیکھا ہے کہ) تم جہنم والوں میں بکثرت ہو“، اس پر ایک ایسی خاتون نے جو بلند مرتبہ یا اشرافیہ سے تعلق نہیں رکھتی تھی عرض کیا کہ (اے اللہ کے رسول ﷺ!) ایسا کیوں ہے؟ یا ہم کس وجہ سے وہاں زیادہ ہوں گی؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم لعن طعن بہت زیادہ کرتی ہو اور اپنے شوہر کی ناشکری کرتی ہو، اور میں نے عقل و دین میں ناقص ہونے کے باوجود تم عورتوں سے بڑھ کر کسی کو بڑے بڑے عقل مند اور صاحبِ اختیار مردوں کی عقل پر غالب آنے والا نہیں دیکھا“، دریافت کیا گیا کہ ان کی عقل کا نقصان کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے دو عورتوں کی گواہی کو ایک مرد کی گواہی کے برابر قرار دیا ہے“، پھر پوچھا گیا کہ ان کے دین کا نقصان کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”عورت (ایامِ مخصوصہ میں) کچھ دن، مجھے نہیں معلوم کتنے، نماز ادا نہیں کرتی“۔