مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ شُعْبَةَ، وَسُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، - لَمْ يَرْفَعْهُ سُفْيَانُ، وَرَفَعَهُ شُعْبَةُ - قَالَ: عَلَّمَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خُطْبَةَ الْحَاجَةِ، - قَالَ سُفْيَانُ: «إِنَّ الْحَمْدَ لِلَّهِ» وَقَالَ شُعْبَةُ: - «الْحَمْدُ لِلَّهِ نَحْمَدُهُ وَنَسْتَعِينُهُ» - قَالَ سُفْيَانُ: «نَعُوذُ بِهِ» وَقَالَ شُعْبَةُ: - «نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسُنَا، مِنْ يَهْدِهِ اللَّهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ، وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَا هَادِيَ لَهُ، وَأَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ»، ثُمَّ يَقْرَأُ ثَلَاثَ آيَاتٍ: {اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ} [آل عمران: 102]، وَ {وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ} [النساء: 1]، وَ {اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا} [الأحزاب: 70]، إِلَى قَوْلِهِ {فَوْزًا عَظِيمًا} [النساء: 73] ثُمَّ يَتَكَلَّمُ بِحَاجَتِهِسیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے (اور ان سے ان کے صاحبزادے ابوعبیدہ رحمہ اللہ نے روایت کیا) کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ضرورت اور نکاح وغیرہ کے موقع پر پڑھا جانے والا خطبہ (خطبہٴ حاجت) سکھایا“؛ سفیان رحمہ اللہ کے الفاظ «إِنَّ الْحَمْدَ لِلَّهِ» ہیں جبکہ شعبہ رحمہ اللہ کے مروی الفاظ «الْحَمْدُ لِلَّهِ نَحْمَدُهُ وَنَسْتَعِينُهُ» ہیں، سفیان رحمہ اللہ نے «نَعُوذُ بِهِ» کہا اور شعبہ رحمہ اللہ نے ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا کہ «نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسُنَا، مَنْ يَهْدِهِ اللَّهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ، وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَا هَادِيَ لَهُ، وَأَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ» ”بیشک تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، ہم اسی کی حمد و ثنا کرتے ہیں اور اسی سے مدد مانگتے ہیں، ہم اپنے نفسوں کی برائیوں سے اللہ کی پناہ طلب کرتے ہیں، جسے اللہ ہدایت نصیب فرما دے اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں اور جسے وہ گمراہی میں چھوڑ دے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (ﷺ) اس کے بندے اور رسول ہیں“، اس کے بعد آپ ﷺ یہ تین آیات تلاوت فرماتے: ﴿اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ﴾ ”اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو جیسا کہ اس سے ڈرنے کا حق ہے اور تمہیں موت نہ آئے مگر اس حال میں کہ تم مسلمان ہو“، اور ﴿وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ﴾ ”اور اللہ سے ڈرو جس کے واسطے سے تم ایک دوسرے سے سوال کرتے ہو اور رشتہ داریوں کے توڑنے سے بچو“، اور ﴿اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا﴾ سے لے کر ﴿فَوْزًا عَظِيمًا﴾ تک یعنی ”اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سیدھی بات کہا کرو“ تاکہ تمہارے اعمال درست ہو جائیں ”اور جس نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی اس نے بڑی کامیابی حاصل کر لی“، پھر اس کے بعد انسان اپنی ضرورت و حاجت بیان کرے۔ فنی اعتبار سے امام سفیان رحمہ اللہ نے اس روایت کو مرفوعاً بیان نہیں کیا (بلکہ موقوف رکھا) جبکہ امام شعبہ رحمہ اللہ نے اسے نبی کریم ﷺ سے مرفوعاً روایت کیا ہے۔