مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5241
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : آكِلُ الرِّبَا ، وَمُوكِلُهُ ، وَكَاتِبُهُ ، وَشَاهِدَاهُ إِذَا عَلِمُوا بِهِ ، وَالْوَاشِمَةُ وَالْمُوتَشِمَةُ ، وَلَاوِي الصَّدَقَةِ ، وَالْمُرْتَدُّ أَعْرَابِيًّا بَعْدَ هِجْرَتِهِ مَلْعُونُونَ عَلَى لِسَانِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سود کھانے والا، اسے کھلانے والا، اس کی تحریر لکھنے والا، اس کے دونوں گواہ بشرطیکہ وہ (اس کے سودی معاملہ ہونے کا) علم رکھتے ہوں، جسم گودنے والی، جسم گدوانے والی، زکوٰۃ کی ادائیگی میں ٹال مٹول کرنے والا اور ہجرت کر لینے کے بعد دوبارہ دیہاتی زندگی کی طرف لوٹ جانے والا (یعنی ترکِ ہجرت کرنے والا)، یہ سب محمد ﷺ کی زبانِ مبارک پر ملعون قرار دیے گئے ہیں۔“