مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5240
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، أَنَّ رَجُلًا أَصَابَ مِنِ امْرَأَةٍ قُبْلَةً، فَأَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم، فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: {أَقِمِ الصَّلَاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ} [هود: 114]، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلِي هَذِهِ، قَالَ: «وَلِمَنْ عَمِلَ بِهَا مِنْ أُمَّتِي»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے کسی اجنبی عورت کا بوسہ لے لیا، پھر وہ نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا تو یہ آیتِ مبارکہ نازل ہوئی: ﴿أَقِمِ الصَّلَاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ﴾ ”اور آپ دن کے دونوں حصوں میں نماز قائم کریں“، اس شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا یہ (رخصت و فضیلت) صرف میرے لیے ہے؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ میری امت کے ہر اس شخص کے لیے ہے جو اس پر عمل کرے۔“